کراچی سیاحوں کیلیے دوسرا خطرناک ترین شہر قرار

کراچی سیاحوں کیلیے دوسرا خطرناک ترین شہر قرار

تحقیق میں دنیا بھر کے 60 شہروں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا
کراچی سیاحوں کیلیے دوسرا خطرناک ترین شہر قرار

ویب ڈیسک

|

23 Jul 2024

فوربس ایڈوائزر کی شائع کردہ ایک نئی تحقیق میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو سیاحوں کے لیے دنیا کا دوسرا 'خطرناک ترین' شہر قرار دیا گیا ہے۔

تحقیق میں دنیا بھر کے 60 شہروں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ جس میں جرائم، صحت کی دیکھ بھال کے معیار اور قدرتی آفات کے خطرات جیسے عوامل کو مدنظر رکھا گیا۔

اس تحقیق میں شہروں کو 0 سے 100 کے درمیان حفاظتی اسکور دیے گئے سب سے محفوظ شہر کو صفر اور خطرناک شہر کو 100 نمبر دیے گئے۔

سنگاپور کو سیاحوں کے لیے 'محفوظ ترین شہر' قرار دیا گیا ہے، جس کا اسکور 0 ہے، اس کے بعد ٹوکیو اور ٹورنٹو نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

سیاحوں کے لیے ٹاپ 10 محفوظ ترین شہر درج ذیل ہیں۔

1. سنگاپور

2. ٹوکیو، جاپان

3. ٹورنٹو، کینیڈا

4. سڈنی، آسٹریلیا

5. زیورخ، سوئٹزرلینڈ

6. کوپن ہیگن، ڈنمارک

7. سیول، جنوبی کوریا

8. اوساکا، جاپان

9. میلبورن، آسٹریلیا

10. ایمسٹرڈیم، نیدرلینڈز

وینزویلا کا کراکس واحد شہر ہے جس نے امن و امان کی سنگین صورتحال کو اجاگر کرتے ہوئے 100 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

حیرت انگیز طور پر کراچی کو اس تحقیق میں دوسرے سب سے خطرناک شہر کا درجہ دیا گیا۔ فوربس ایڈوائزر نے کراچی کو  سیکورٹی رسک کے ساتھ ساتھ چوتھے سب سے زیادہ انفراسٹرکچر سیکورٹی رسک قرار دیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!