کراچی ٹریفک پولیس میرے حوالے کرو کوئی حادثہ نہیں ہوگا، گورنر سندھ

کراچی ٹریفک پولیس میرے حوالے کرو کوئی حادثہ نہیں ہوگا، گورنر سندھ

گورنر سندھ نے پیپلز پارٹی اور دیگر متعلقہ افراد سے اقدامات کا مطالبہ کر دیا
کراچی ٹریفک پولیس میرے حوالے کرو کوئی حادثہ نہیں ہوگا، گورنر سندھ

ویب ڈیسک

|

9 Feb 2025

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ٹریفک پولیس کو اپنے کنٹرول میں دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اگر ٹریفک پولیس ان کے ماتحت کام کرے تو وہ شہر میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے ذمہ دار ہوں گے اور کوئی حادثہ بھی نہیں ہوگا۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ شہر میں روزانہ ٹینکرز کی وجہ سے حادثات ہوتے ہیں جن میں کئی لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ان حادثات کی روک تھام کے لیے ضروری ہے کہ ٹریفک پولیس کو مزید فعال کیا جائے۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ وہ خود روزانہ شہر کا دورہ کریں گے اور جو ٹینکرز مقررہ وقت سے ہٹ کر چلتے نظر آئیں گے انہیں ٹریفک پولیس کے حوالے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس کے بعد بھی کوئی حادثہ ہوتا ہے تو وہ اس کے ذمہ دار ہوں گے۔

کامران ٹیسوری نے وزیراعلیٰ سندھ اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں سے بھی کہا کہ وہ اس مسئلے پر توجہ دیں اور غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔

انہوں نے کہا کہ 70 سے زائد لوگ ٹینکرز کی وجہ سے اپنی جان گنوا چکے ہیں لیکن ابھی تک کسی کو سزا نہیں دی گئی۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ افغانستان سے آنے والے ٹینکرز بھی غیر قانونی طور پر شہر میں چل رہے ہیں اور ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اتنے حادثات ہونے کے باوجود ڈی آئی جی ٹریفک اور آئی جی سندھ سڑکوں پر نظر نہیں آتے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!