کراچی والوں پر بجلی بم گرانے کی تیاری، کے الیکٹرک کی نیپرا میں درخواست جمع
ویب ڈیسک
|
24 May 2024
کراچی کے رہائشیوں پر ایک اور بجلی کا بم گرانے کیلیے کے الیکٹرک نے کم کس لی۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے نیپرا میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کرادی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2023 تا 2030 کا ملٹی ائیر ٹیرف مقرر کیا گیا جائے اور بنیادی ٹیرف 44 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقرر کیا جائے۔
درخواست میں بتایا گیا ہے کہ کے الیکڑک کا موجودہ بنیادی اوسط ٹیرف34 روپے فی یونٹ بنتا ہے۔
کے الیکٹرک نے نیپرا سے 7 سالہ ملٹی ایئرٹیرف کے تحت اضافے کی درخواست کی جس میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت کا ای پی پی کمپوننٹ 18 روپے 88 پیسے فی یونٹ جبکہ بجلی کے ٹیرف کی قیمت سی پی پی کمپوننٹ 12 روپے 54 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے۔
کے الیکٹرک نے ٹرانسشمن چارجز 3.48،ڈسٹری بیوشن چارجز 3.84 روپے فی یونٹ شامل کرنے کی استدعا بھی کی ہے جبکہ آپریشن اینڈ مینٹیننس 0.42 اور ریٹیل مارجن 0.59 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کے علاوہ ریکوری لاس الاؤنس کی مد میں 2 روپے88 پیسے فی یونٹ مانگے گئے ہیں۔
نیپرا نے کے الیکڑک کی درخواست پر شراکت داروں سے7روز میں رائے مانگ لی ہے۔
Comments
0 comment