کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

پیر کی صبح سب سے کم پارہ مٹھی میں 8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

Webdesk

|

17 Nov 2025

کراچی: شہر قائد میں موسم سرد ہونے لگا ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق شہر میں جاری خنک موسم کی شدت بڑھ سکتی ہے، منگل اور بدھ کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری تک گر سکتا ہے۔

کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری تک ریکارڈ ہو سکتا ہے، شہر پر زیادہ تر شمال مشرقی (تھرپارکر) کی ہوائیں اثرانداز رہ سکتی ہیں۔

صبح کے وقت فضائوں پر ہلکی دھند کے سبب حد نگاہ متاثر ہو سکتی ہے جبکہ صوبے کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھانے کی توقع ہے۔ پیرکی صبح سب سے کم پارہ مٹھی میں 8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!