کراچی ایئرپورٹ سے جانے والی متعدد پروازیں منسوخ
نجی ایئر لائن کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز 2 گھنٹے تاخیر سے دن 11 بجے روانہ ہوئی۔
Webdesk
|
6 Jan 2026
کراچی: موسم کی خرابی کے باعث کراچی ایئر پورٹ سے جانے والی ملکی و غیرملکی 12 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی کراچی سے اسلام کی پرواز پی کے 300 آدھا گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔
سیالکوٹ ایئرپورٹ پر دھند کے باعث دبئی اور مسقط کی پرواز 2 گھنٹے تاخیر سے دوپہر 1 بجے لینڈ ہوئی۔ملتان ایئرپورٹ سے جانے والی غیرملکی اور ملکی پروازیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز 2 گھنٹے تاخیر سے دن 11 بجے روانہ ہوئی۔
Comments
0 comment