کرغزستان سے مزید طالب علم وطن واپس پہنچ گئے، 92 ہزار روپے کرایہ ادا کرنے کا انکشاف

کرغزستان سے مزید طالب علم وطن واپس پہنچ گئے، 92 ہزار روپے کرایہ ادا کرنے کا انکشاف

ہم 90 سے 92 ہزار روپے دے کر آئے ہیں، طلبا
کرغزستان سے مزید طالب علم وطن واپس پہنچ گئے، 92 ہزار روپے کرایہ ادا کرنے کا انکشاف

Webdesk

|

20 May 2024

کرغزستان سے پاکستانی طلبا کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور دو پروازوں کے ذریعے مزید ساڑھے تین سو طلبا وطن واپس پہنچ گئے۔  

بشکیک میں مقامی افراد کی جانب سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے طلبا و کمیونٹی کو نشانہ بنائے جانے کے بعد پاکستانی طلبا کی پاکستان واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز پہلی پرواز 140 طلبا کو لے کر لاہور ایئرپورٹ پہنچی تھی اور اتوار کے روز تین خصوصی پروازوں کا انتظام کیا گیا تھا۔

بشکیک سے ایک پرواز نیو اسلام آباد انٹرنیشنل پر شام ہونے 8 بجے پہنچی، جس کے ذریعے 171 بچے واپس آئے ہیں، ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر مصدق ملک نے طالب علموں کا استقبال کیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ایئرپورٹ پر خصوصی ڈیسک اور طلبا کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ ایک پرواز کے ذریعے بھی 175 بچے لاہور ایئرپورٹ پہنچے جہاں انکا والدین اور رشتے داروں اور وفاقی وزیر اطلاعات نے استقبال کیا۔

طالب علموں نے مفت واپس لانے کے حکومتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہر طالب علم 90 سے 92 ہزار روپے سفری اخراجات ادا کرکے آیا ہےحکومت کو چاہے ان کے لیے بھی کچھ اقدامات کرے۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!