کرم معاملہ مزید الجھ گیا، ایک فریق راضی ہوا تو دوسرے نے وقت مانگ لیا

کرم معاملہ مزید الجھ گیا، ایک فریق راضی ہوا تو دوسرے نے وقت مانگ لیا

بیرسٹر سیف نے کرم کی صورت حال پر تازہ صورت حال بتادی
کرم معاملہ مزید الجھ گیا، ایک فریق راضی ہوا تو دوسرے نے وقت مانگ لیا

ویب ڈیسک

|

30 Dec 2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم میں ایک فریق نے معاہدے پر دستخط کئے جبکہ دوسرا فریق کی جانب سے معاہدے پر دستخط کی امید ہے۔

پشاور پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ کرم میں دو فریقین کے مابین جاری تنازعے کے حل کیلیے صوبائی حکومت سنجیدہ ہے وہاں پرکچھ روز سے حالات کرم میں خراب تھےاس واقعے کے بعد صوبائی حکومت نے کوششیں شروع کی ہیں سب سے پہلے دونوں فریقین کے مابین فائر بندی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرم کے عمائدین کے ساتھ مل بیٹھ کر اس مسلئے کا مستقل حل چاہتے ہیں اس سلسلے میں فیصلہ کیا تھا عمائدین پر مشتمل گرینڈ جرگہ بنایا ہے، کرم کا مسئلہ 130 سال پرانا ہے جس کا مستقل حل چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ایک فریق نے وقت مانگا اب انہوں نے دستخط کیے سب دوسرے فریق نے دو دن کا وقت مانگا ہے آج 11 بجے وہ جرگہ میں بیٹھ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کیا جائے، اسلحہ کی جمع کرنے اور بنکرز کو مسمار کرنے کے شرط کی وجہ سے وقت لگا۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ پہلے دونوں فریق اسلحہ جمع کریں گے اور بنکرز ختم کریں گے تاکہ پھر فائرنگ کا واقعات نہ ہوں، روڈ اس وقت تک نہیں کھولیں گے جب تک معاہدہ نہیں ہو جاتا اس وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ جلدی مسئلہ حل ہواور دونوں فریقین کے ساتھ رابطہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آج بھی مذاکرات کئے ہیں دونوں فریقین راضی نامہ پر متفق ہیں، مری معاہدے کو رونے کی بجائے اب جو فارمولا ہے اس میں تمام شقیں شامل ہیںاس وقت کرم کو خالی کرکے وہاں دہشت گردوں کو آباد کرنے کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں کرم کے راستے بند ہوتے تو لوگ پاک افغان باڈر کا راستہ استعمال کرتے تھےمگر اب وہ راستے بھی بند ہیں جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ امن و امان کا مسئلہ ہے مگر بد قسمتی سے اس کو مذہبی رنگ دیا جاتا ہے، جس کیوجہ سے حالات خراب ہو جاتے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!