کرپشن کے خاتمے کیلیے اراکین اسمبلی کی تنخواہیں بڑھانا ضروری ہیں، بلاول بھٹو

کرپشن کے خاتمے کیلیے اراکین اسمبلی کی تنخواہیں بڑھانا ضروری ہیں، بلاول بھٹو

تنخواہوں میں اضافے کی قرارداد میں قادر پٹیل کا کاندھا کسی نے استعمال کیا، چیئرمین پی پی
کرپشن کے خاتمے کیلیے اراکین اسمبلی کی تنخواہیں بڑھانا ضروری ہیں، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک

|

6 Jul 2024

کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ میں ٹیکسز اور مہنگائی کے باوجود اراکین اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا دفاع کیا ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ٹیکس بڑھنا چاہیں تاکہ پیسہ عوام پر خرچ کیا جائے اور ترقیاتی منصوبے بنائے جائیں، ٹیکسز کے خلاف نہیں مگر جارحانہ انداز سے ٹیکس نافذ کرنے کے خلاف ہیں، ہمیں حکومت کی جانب سے ٹیکس عائد کرنے کے طریقے پر اختلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت  اتحادیوں اور اپوزیشن کے ساتھ مشاورت کرتی تو بجٹ مختلف ہوتا، بجٹ کے حوالے سے ہماری حکمت عملی کمزور تھی، اگر میں دباؤ  لانے والا ہوتا تو پی ایس ڈی پی کا مسئلہ اٹھاتا مگر ہم زبان اور نیتوں پر چلنے والے ہیں۔

بلاول نے انکشاف کیا کہ بجٹ کے دوران پی ایس ڈی کے معاملے پر ہمارے اراکین قومی اسمبلی بغاوت کررہے تھے، پی ایس ڈی کے معاملے پر حکومت سے بروقت مذاکرات نہیں ہوسکے اور حکومت تحریری معاہدے پر عمل نہیں کررہی تھی جبکہ پی پی کو بجٹ پر شدید اعتراضات تھے مگر پھر وفاقی حکومت نے سپورٹ کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ بجٹ پر مزید مشاورت ہوتی تو بہتر تجاویز دے سکتے تھے مگر اب عجیب روایت بن چکی ہے کہ سب کر کے بس بریفنگ کی صورت میں صادر کردیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اراکین کی مراعات اور تنخواہیں بڑھانے کے حوالے سے جو قراردار اسمبلی سے منظور ہوئی اُس میں کسی اور نے کوشش کر کے قادر پٹیل کا کاندھا استعمال کیا۔

بلاول نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کرپشن کا مقابلہ کرنے کیلیے بیوروکریٹس ، سیاستدانوں کی تنخواہوں میں اضافہ کرنا ہوگا، آج بھی امیر اراکین حکومتی تنخواہ پر گزارا نہیں کرتے، میرا مطالبہ ہے کہ میرٹ پر تنخواہ دی جائے،

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!