کارساز حادثہ، نتاشہ دانش کے شوہر گرفتاری سے بچنے کیلیے عدالت پہنچ گئے
ویب ڈیسک
|
29 Aug 2024
کارساز حادثے کی مرکزی ملزمہ جس نے بارے میں انکشاف ہوا تھا کہ وہ آئس کا نشہ کر کے گاڑی چلا رہی تھی اُس کے شوہر اور معروف انڈسٹریلسٹ نے گرفتاری کے خوف سے عدالت سے ضمانت حاصل کرلی۔
ملزمہ نتاشہ کے شوہر دانش اقبال نے اپنی حفاظتی ضمانت حاصل کرلی۔ دانش اقبال نے سندھ ہائی کورٹ میں گرفتاری سے بچنے کیلیے درخوسات دائر کی۔
دانش اقبال کے وکیل عامر منسوب ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ میرا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے، خدشہ ہے کہ پولیس مجھے بھی گرفتار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے لہذا ضمانت منظور کی جائے۔
عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے دانش اقبال کی 7 روز کی ضمانت منظور کی اور پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
عدالت نے پولیس کو بھی دانش اقبال کو گرفتار کرنے سے روک دیا جبکہ انہیں پولیس کے ساتھ تعاون کی ہدایت کی ہے۔ دانش اقبال کی اہلیہ نتاشہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
Comments
0 comment