کارساز کے بعد سی ویو پر ٹریفک حادثہ، خاتون نے تیز رفتار گاڑی رکشے کو مار دی

کارساز کے بعد سی ویو پر ٹریفک حادثہ، خاتون نے تیز رفتار گاڑی رکشے کو مار دی

خوش قسمتی سے کسی کو گہری چوٹیں نہیں آئیں
کارساز کے بعد سی ویو پر ٹریفک حادثہ، خاتون نے تیز رفتار گاڑی رکشے کو مار دی

ویب ڈیسک

|

30 Aug 2024

کراچی کے علاقے سی ویو پر خاتون ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی رکشے کو دے ماری جس کے نتیجے میں آٹو مکمل تباہ ہوگیا۔

حادثہ مشہور سیاحتی مقام نشان پاکستان یادگار کے قریب اس وقت پیش آیا جب ڈبل کیبن گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا جس سے ڈرائیور کا کنٹرول ختم ہوگیا تھا۔

گاڑی بعد میں قریبی رکشہ اور کار سے ٹکرا گئی جس سے علاقے میں افرا تفری مچ گئی تاہم خوش قسمتی سے رکشے میں سوار شخص کو معمولی چوٹیں آئیں اور ڈرائیور خاتون ، بچہ محفوظ رہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ واقعہ کے بعد خاتون ہل گئی لیکن پرسکون تھی۔ درخشاں تھانے کے اہلکاروں نے واقعے کی فوری اطلاع دی اور صورتحال پر قابو پانے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچے اور صورت حال کو کنٹرول کیا۔

پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ٹائر پھٹنے کی تحقیقات کیں اور بیان ریکارڈ کرنے کے بعد خاتون کو گاڑی سمیت جانے کی اجازت دے دی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!