آخری پتہ باقی ہیں مگر ابھی استعمال نہیں کروں گا، عمران خان

آخری پتہ باقی ہیں مگر ابھی استعمال نہیں کروں گا، عمران خان

عمران خان کی محسن نقوی اور شہباز شریف کے خلاف ایف آئی ار کٹوانے کی ہدایت
آخری پتہ باقی ہیں مگر ابھی استعمال نہیں کروں گا، عمران خان

ویب ڈیسک

|

3 Dec 2024

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اُن کے پاس ابھی آخری پتہ باقی ہے جسے وہ فی الحال استعمال کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ گولی چلانے پر کسی کو معافی نہیں دی جائے گی، بشری بی بی نے قافلے کو لیڈ کیا ڈی چوک پر کارکنان کے بجائے قیادت کو آگے جانا چاہیے تھا۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان ڈی چوک واقعے پر صدمے میں ہیں اور انہوں نے محسن نقوی، شہباز شریف کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کا حکم دیا ہے جبکہ ہدایت کی ہے کہ اس واقعے کو سپریم کورٹ اور عالمی اداروں کے سامنے بھی اجاگر کریں۔

علیمہ خان کے بقول عمران خان نے کہا ہے کہ اُن کے پاس ابھی آخری پتہ موجود ہے جسے وہ فی الحال استعمال نہیں کریں گے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے تاہم اُن سے ٹی وی اور اخبار کی سہولت واپس لے لی گئی ہے۔

’عمران خان کو یہ بھی بتایا کہ 12 لاشیں صرف اس لیے ہیں کہ بہت سے لوگ لاپتا اور جیلوں میں ہیں، لواحقین بہت بڑی تعداد میں اپنے بچوں کو ڈھونڈ رہے ہیں، بہت سی لاشیں ابھی تک لاپتا ہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ بانی نے کہا سب اسپتال جائیں اور معلوم کریں جس پر انہیں بتایا کہ جو اسپتال جاتا ہے اس کو اٹھا لیا جاتا ہے، ہمارے لوگ آئینی حق استعمال کررہے تھے، یہ جو ظلم ہوا ہے لوگوں کو بلا کر دن میں اسنائپر سے گولیاں مروائی گئیں اور رات میں پوری بریگیڈ بلا کر حملہ کیا۔ 

علیمہ خان نے کہا کہ جب اسنائپر سے فائرنگ ہوئی لاشیں پڑی تھیں، ہم نے کہا تھا کہ کنٹینرز سے کال دیں کہ مظاہرین پیچھے چلے جائیں یہ تو کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ یہاں گولیاں ماریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں ڈی چوک پر لوگوں سے کہہ رہی تھی پیچھے ہٹ جائیں گولیاں چل رہی ہیں لیکن لوگ آگے جا رہے تھے۔ اب بھی سوال ہے کہ گولی چلی کیوں؟

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!