کشمیریوں سے یک جہتی کا دن جوش و جذبے اور نئے عزم کے ساتھ منایا جارہا ہے
![کشمیریوں سے یک جہتی کا دن جوش و جذبے اور نئے عزم کے ساتھ منایا جارہا ہے](https://dialoguepakistan.com/ur/upload/media/posts/2025-02/05/khshmyrywn-sy-ykh-jhty-kh-dn-jwsh-w-jdhby-wr-ny-y-aazm-khy-sth-mny-jrh-hy_1738708472-b.jpg)
ویب ڈیسک
|
5 Feb 2025
پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جائے گا۔
کشمیریوں سے یک جہتی کے دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے جلسے جلوس اور ریلیاں نکال کر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط اور بھارتی مظالم کی مذمت کی جائے گی۔ کشمیر ڈے پر ملک بھر میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جلسے، جلوس۔
ریلیوں کے ساتھ ساتھ سیمینارز بھی منعقد کیے جائیں گے جبکہ مساجد میں کشمیر کی آزادی اور شہدا کیلیے خصوصی دعائیں بھی کہ جائیں گی۔
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بھی بنائی جائیں گی۔ رواں سال آئی ایس پی آر کی جانب سے نیا نغمہ بھی جاری کیاگیا ہے۔ جس میں احمد جہانزیب نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔
ادھروفاقی حکومت کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیرپر 5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ جس کے تحت سرکاری، نجی دفاتر اور بینکس بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ بھارت نے 2019 میں آرٹیکل 370 نافذ کردیا جس کے بعد جموں کشمیر کا ریاستی درجہ ختم ہوگیا۔ پاکستان کی جانب سے اس اقدام کی نہ صرف مذمت کی گئی بلکہ واضح کیا گیا ہے کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے تک پاک بھارت بات چیت شروع نہیں ہوسکتی۔
Comments
0 comment