کشتی حادثے میں44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک

کشتی حادثے میں44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک

انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق 12 جنوری کو اسپین میری ٹائم ریسکیو کو کشتی کی گمشدگی سے آگاہ کردیا تھا۔
کشتی حادثے میں44 پاکستانیوں سمیت 50  تارکین وطن ہلاک

Webdesk

|

16 Jan 2025

غیرقانونی طور پر اسپین جانے والوں کی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے باعث 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔

خبرایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 86تارکین وطن کی کشتی 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی۔ مراکشی حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں کل 66 پاکستانی سوار تھے،کشتی حادثے میں 36 افرادکو ریسکیو کرلیا گیا۔

انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق 12 جنوری کو اسپین میری ٹائم ریسکیو کو کشتی کی گمشدگی سے آگاہ کردیا تھا۔

اسپین میری ٹائم سروس نے تردیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ تارکین وطن کی کشتی سے متعلق معلومات نہیں تھیں۔

ذرائع وزارت خارجہ کے مطابق موریطانیہ میں کشتی حادثے کی اطلاع کی تفصیلات لے رہے ہیں، واقعے کی تفصیلات لینے کے بعد باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائیگا۔

رپورٹس کے مطابق کشتی حادثے میں جاں بحق 44 پاکستانیوں میں سے 12 نوجوان گجرات کے رہائشی تھے۔اس کے علاوہ سیالکوٹ اور منڈی بہاالدین کے افراد بھی کشتی میں موجود تھے۔

اہلخانہ کا بتانا ہے کہ 12 نوجوان 4 ماہ قبل یورپ کے لیے روانہ ہوئے تھے، پیسے نہ ملنے پر کشتی کو سمندر میں کھڑا کردیا گیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!