کور کمانڈرز کانفرنس: سعودی عرب پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت

کور کمانڈرز کانفرنس: سعودی عرب پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت

کورکمانڈز نے کہا کہ سعودی عرب پر حملے ایک غیر ضروری کشیدگی ہیں ۔
کور کمانڈرز کانفرنس: سعودی عرب پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت

Webdesk

|

7 Apr 2026

فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی سربراہی میں 274ویں کورکمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں شرکا نے سعودی عرب پر ہونے والے ایرانی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

فورم نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے حکومت کی بھرپور  کوششوں  کو سراہا اور پاکستان   متحمل  مذاکرات، کشیدگی میں کمی  اور اصولی سفارتکاری کیلئے  پرعزم ہے۔

فورم نے کہا کہ ایک ذمہ دار  اسٹیک ہولڈر کے طور پر پاکستان علاقائی سلامتی کے استحکام کے طور پر  فعال ریجنل سیکیورٹی سٹیبلائزر کا کردار ادا کر رہا ہے۔

 کورکمانڈرز کانفرنس نے  سعودی عرب کے پیٹروکیمیکل اور صنعتی کمپلیکس پر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی اور تشویش کا اظہار کیا۔

کورکمانڈز نے کہا کہ سعودی عرب پر حملے ایک غیر ضروری کشیدگی ہیں ۔

 ایران کے سعودی عرب پر حملے پرامن ذرائع سے تنازع کے حل کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

کورکمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا کہ سعودی عرب نے سنگین اشتعال انگیزیوں کے باوجود اب تک جس تحمل اور محتاط رویے کا مظاہرہ کیا، اس سے ثالثی اور سفارتی حل کی راہ ہموار ہوئی۔

فورم نے کہا کہ اس نوعیت کے حملے اور  بلاجواز جارحیتیں ،جاری پرامن کوششوں اور سازگار ماحول کو  سنگین طریقے سے متاثر کرتی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!