خوشخبری، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

خوشخبری، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری، اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا
خوشخبری، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

ویب ڈیسک

|

25 Jul 2024

سرکاری ملازمین کیلیے خوش خبری یہ ہے کہ اُن کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کی ہدایت پر محکمہ خزانہ نے ملازمین کی تنخواوٴں میں اضافہ کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواوٴں میں 25 فیصد بنیادی اضافہ کیا گیا ہے اسی طرح گریڈ 17 اور بالائی ملازمین کی تنخواوٴں میں 20 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

محکمہ خزانہ کے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام ریٹائرڈ افسران کی پنشن میں بھی 15 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!