کیا گزشتہ رات کوئی بھارتی طیارہ پاکستان آیا تھا؟ ترجمان پاک فوج نے بتادیا
پاکستان نے جوابی کارروائی میں بھارت کو مالی نقصان پہنچایا ہے

ویب ڈیسک
|
7 May 2025
بھارت کی جانب سے گزشتہ شب پاکستان کے 6 مقامات پر 24 حملے کیے گئے جس میں 26 عام شہریوں کی شہادت ہوئی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے کوٹلی، مصطفر آباد بہاولپور، مرید کے میں مساجد کو نشانہ بنایا جبکہ سیالکوٹ کے قریب ہونے والے حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ اور فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی میں بھارت کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی میں سویلین آبادی کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان کے طیارے بھارت یا بھارت کے طیارے پاکستان میں داخل نہیں ہوئے اور اس حوالے سے جو خبریں چل رہی ہے وہ جھوٹ ، بے بنیاد ہیں۔
Comments
0 comment