کے الیکٹرک بلوں میں میونسپل چارجز کی وصولی پر سندھ ہائیکورٹ ان ایکشن

کے الیکٹرک بلوں میں میونسپل چارجز کی وصولی پر سندھ ہائیکورٹ ان ایکشن

ہائیکورٹ نے میئر کراچی سمیت متعلقہ حکام سے 27 اگست تک جواب طلب کرلیا
کے الیکٹرک بلوں میں میونسپل چارجز کی وصولی پر سندھ ہائیکورٹ ان ایکشن

ویب ڈیسک

|

16 Aug 2024

سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک بلوں میں میونسپل ٹیکس وصولی پر میئر کراچی سمیت متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کردیے۔

سندھ ہائیکورٹ میں کے الیکٹرک کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی سے متعلق اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ کے الیکٹرک کی کارکردگی، بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور اور بلنگ سے پریشان ہے، اب بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس بھی شامل کردیا گیا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے لگائے میونسپل ٹیکس کو غیر قانونی قرار دیا جائے، مئیر کراچی اور کے الیکٹرک کے درمیان ہونے والے معاہدے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ 

عدالت نے مئیر کراچی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 27 اگست کو جواب طلب کرلیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!