کیا ای چالان سندھ بھر میں نافذ ہونے جارہا ہے؟

کیا ای چالان سندھ بھر میں نافذ ہونے جارہا ہے؟

اب ٹریفک پولیس کو مینل چیکنگ یا دستی چالان کی اجازت ہر گز نہیں ہے
کیا ای چالان سندھ بھر میں نافذ ہونے جارہا ہے؟

Webdesk

|

20 Nov 2025

کراچی: آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ ای چالان ٹریکس کا آغاز کراچی سے کیا گیا ہے تاہم جلد ہی صوبے بھر میں اس کے دائرہ کار کو وسعت دی جائے گی۔

یہ بات انہوں ںے منظم جرائم کے خلاف قومی حکمت عملی کے عنوان سے منعقدہ ایک روزہ سیمینار میں شرکت کے موقع پر خطاب میں کہی۔

 سندھ پولیس میوزیم کراچی میں منعقدہ سیمینار کا اہتمام اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم، حکومت برطانیہ، حکومت پاکستان اور سندھ پولیس کے تعاون سے کیا گیا۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ٹریفک ای چالان، ٹریکس کا آغاز بھی ایسی ہی اصلاحات کی بہترین مثال ہے ابھی ٹریکس کا آغاز کراچی سے کیا ہے تاہم جلد ہی صوبے بھر میں اس کے دائرے کو وسعت دی جائے گی، ٹریفک کی کسی بھی خلاف ورزیوں کے لیے ٹریکس فعال کردار ادا کریگا۔

اب ٹریفک پولیس کو مینل چیکنگ یا دستی چالان کی اجازت ہر گز نہیں ہے اس اقدام سے ٹریفک پولیس کے خلاف مختلف قسم کے الزامات اور منفی تاثر یکسر ختم ہوجائیں گے، ٹریکس ایک کیمرا بیسڈ ٹیکنالوجی ہے۔

انہوںنے کہا کہ تھانہ بجٹ کے استعمال کے اختیارات ایس ایچ او کے پاس ہیں سب انسپیکٹر رینک کا افسر ایس ایچ او لگ سکتا ہے مالیاتی استحکام اور خود مختاری سے تھانہ کلچر میں نمایاں بہتری آئے گی۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ پاکستان میں منظم جرائم کے خلاف قومی حکمت عملی کی ترتیب ناگزیر ہے ایسے جرائم کے خلاف، سول سوسائٹیز، اکیڈمیز، سول سروینٹس، تاجربرادری، میڈیا اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کا تعاون اور سپورٹ اشد ضروری ہے، ایسے سیمنارز، تقاریب سے معاشی عدم استحکام اور منظم جرائم کے خاتمے کا راستہ و حکمت عملی کا تعین ہوتا ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ منظم جرائم دراصل کسی گروہ یا جرائم پیشہ افراد کے جتھوں کی ایک منفی سوچ کا نام ہے جو مختلف نیٹ ورک کے تحت مسلسل سرگرم عمل رہتے ہیں ایسے جرائم عام شہریوں میں خوف و ہراس کا باعث بنتے ہیں جس سے معاشی عدم استحکام تقویت پاتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!