خیبر میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا شدید حملہ، شہری اور اہلکار شہید

خیبر میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا شدید حملہ، شہری اور اہلکار شہید

حملے میں شہری اور اہلکار زخمی بھی ہوئے
خیبر میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا شدید حملہ، شہری اور اہلکار شہید

ویب ڈیسک

|

31 Jul 2024

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک اہلکار سمیت دوافراد شہید ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے چاروازگئی کے قریب پولیس چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ اور شدید فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ دو موٹرسائیکلوں پر آئے ہوئے حملہ باآسانی فرار ہوگئے۔

دوسری جانب زخمی پولیس اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!