خیبر میں فائرنگ سے امام مسجد شہید
ویب ڈیسک
|
8 Jun 2024
خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے امام مسجد شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر باڑہ کے علاقے کراول میں نامعلوم افراد نے نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد سے گھر جانے والے امام مسجد پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
فائرنگ کے نتیجے میں امام مسجد چار گولیاں لگنے سے موقع پر ہی شہید ہوگئے۔
واقعے کے بعد مشتعل علاقہ مکینوں نے سڑک پر نکل کر احتجاج کیا اور بدامنی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے سیکیورٹی کے اقدامات کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ مظاہرین کو ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں ضابطے کی کارروائی کے بعد امام مسجد کی لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین کی جانب سے درخواست موصول ہونے کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔
Comments
0 comment