خیبر پختونخوا حکومت کا مینار پاکستان پر ڈی چوک شہدا کی دعائیہ تقریب کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا مینار پاکستان پر ڈی چوک شہدا کی دعائیہ تقریب کا فیصلہ

کے پی حکومت کی جانب سے چیلنج کیا گیا ہے ن لیگ بھی جلسہ کرلے اور ہم بھی، اس روز آپ کے جلسے سے زیادہ لوگ نکلیں گے اور ثابت کریں گے کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔
خیبر پختونخوا حکومت کا مینار پاکستان پر ڈی چوک شہدا کی دعائیہ تقریب کا فیصلہ

Webdesk

|

9 Dec 2024

پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے ایک بار پھر 25 دسمبر کو مینار پاکستان پر ڈی چوک شہدا کی دعائیہ تقریب کا اعلان کردیا ہے۔

کے پی حکومت کی جانب سے چیلنج کیا گیا ہے ن لیگ بھی جلسہ کرلے اور ہم بھی، اس روز آپ کے جلسے سے زیادہ لوگ نکلیں گے اور ثابت کریں گے کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔

معاون خصوصی سہیل آفریدی نے کے پی اسمبلی اجلاس کے دوران اس بات کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا 26 نومبر کو نہتے لوگوں پر گولیاں برسائی گئیں یہاں اخلاقی اقدارختم ہوچکے ہیں کچھ لوگ دوسروں کے احسانات تلے دب چکے ہیں جوحق کی بات تک نہیں کرسکتے۔

پچھلے ڈھائی برس سے قانون کا دروازہ کھٹکھٹارہے ہیں لیکن ہمیں انصاف نہیں مل رہا۔ ہم اپنا آئین و قانونی حق لینے ڈی چوک گئے تھے اگر عمران خان کو ناحق جیل میں نہ ڈالا گیا ہوتا تو ہم اسلام آباد نہ جاتے۔

انہوں نے کہا کہ 25 دسمبرکو لاہور مینار پاکستان میں شہدا کیلئے دعائیہ تقریب منعقد کریں گے اس کے مقابلے میں آپ بھی پنجاب میں جلسہ کرلیں اگرہمارے لوگ زیادہ نہ ہوئے تو استعفی دے دیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم ججز مداخلت پر خطوط لکھ رہے ہیں اتنے عرصہ مزاحمتی تحریک کسی نے نہیں چلائی جو پی ٹی آئی ورکرز نے انجام دی، ہماری سیاسی لیڈرشپ بے گناہ قید میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پشتون ہمیشہ ظلم کے خلاف کھڑا ہوا ہے ہم نے کسی کی غلامی نہیں کی ہے، پشتونوں کے سروں کی قیمت ادا کرنے والے آج ہمیں درس دیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!