خیبرپختونخوا : ’والدین کا معاش میں ہاتھ بٹانے والے بچوں کیلیے تعلیم مشکل ہوجائے گی‘

خیبرپختونخوا : ’والدین کا معاش میں ہاتھ بٹانے والے بچوں کیلیے تعلیم مشکل ہوجائے گی‘

خیبرپختونخوا میں 14 اضلاع کے 176 سکولوں میں سیکنڈ شفٹ ختم کر دی گئی
خیبرپختونخوا : ’والدین کا معاش میں ہاتھ بٹانے والے بچوں کیلیے تعلیم مشکل ہوجائے گی‘

آفتاب مہمند

|

29 Aug 2024

’سیکنڈ یا دوپہر کی شفٹ ختم ہونے سے اُن بچوں کیلیے تعلیم کا حصول مشکل ہوجائے گا جو معاش میں والدین کا ہاتھ بٹاتے تھے‘۔

یہ جملے ہیں خیبرپختونخوا کے اضلاع میں بند ہونے والے اسکول میں زیرتعلیم بچے کے والد کے، جو حکومتی کی جانب سے اسکولوں میں دوپہر کی شفٹ ختم ہونے پر شدید پریشان ہیں اور وہ سوچتے ہیں کہ اب اُن کی اولاد کس طرح سے علم حاصل کرے گی۔

خیبرپختونخوا میں 14 اضلاع کے 176 سکولوں میں سیکنڈ شفٹ ختم کر دی گئی۔ صوبائی محکمہ تعلیم نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا۔ 

اسی سلسلے میں ضلعی ایجوکیشن افسران کو سیکنڈ شفٹ کے اساتذہ کو تنخواہیں ادا نہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ محکمہ ایلیمنڑی اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا کے دستاویزات کے مطابق سیکنڈ شفٹ کو ختم کرانے والے اسکولوں میں پشاور کے 43، مردان کے 42، اپر دیر کے 25، سوات کے 17 اور چارسدہ کے 14 سکول شامل ہیں۔ 

First public school for Peshawar Sikhs nears completion

اسی طرح ضلع شانگلہ کے 8، ہری پور کے 7، کوہاٹ کے 5، مالاکنڈ میں 4، بٹگرام کے 3، لوئر دیر کے 3، نوشہرہ کے 2، ایبٹ آباد کے 2 جبکہ مانسہرہ کا ایک سکول شامل ہے۔ ان سکولوں میں لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے سکولز شامل ہیں۔ محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے ضلعی ایجوکیشن افسران کو سیکنڈ شفٹ کے اساتذہ کو تنخواہیں ادا نہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

محکمہ ایلیمنڑی اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سیکنڈ شفٹ سے مستفید ہونے والے کئی بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ سیکنڈ شفٹ میں اکثر وہ بچے داخلہ لیکر پڑھتے تھے جو پہلے شفٹ سے محروم ہو کر نجی سکولوں میں داخلے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

Matric students across KPK participate in Goodwill and CUSIT Talent  Scholarship Test held by Peshawar Model

’اسی طرح وہ بچے جو دن میں مشقت و محنت کرکے اپنے اہل خانہ کا ہاتھ بٹھاتے ہیں تو انکو بھی حصول تعلیم کا ایک نادر موقع تھا لیکن غریب طبقات کے بچے اب تعلیم کی حصول سے محروم ہو جائیں گے۔ ان بچوں کے والدین کا مطالبہ ہے کہ صوبائی حکومت مداخلت کرکے مزکورہ فیصلے کو واپس لیا جائے تاکہ انکے بچوں کا مستقبل ضائع ہونے سے بچ جائے۔‘

رابطہ کرنے سکولز آفیسرز ایسوی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر سمیع اللہ خلیل نے بتایا کہ لگتا ہے کہ حکومت سیکنڈ شفٹ میں پڑھانے والے اساتذہ کی تنخواہیں ادا نہیں کر سکتی، اسلئے مزکورہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں یہ مسئلہ بھی ضرور درپیش ہے کہ سیکنڈ شفٹ میں بچوں کی انرولمنٹ مطلوبہ تعداد سے کم ہے اور وہاں اساتذہ کو تو تنخواہ ادا کرنی ہوتی ہیں لیکن اسکا یہ بھی مطلب نہیں کہ پورا شفٹ ہی ختم کیا جائے۔

ان کے بقول ’اس سال اگر نہیں تو اگلے یا اس سے بھی اگلے سال انرولمنٹ کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ صرف بچوں کے والدین نہیں صوبہ بھر کے اساتذہ بھی حکومتی اس اقدام کو مسترد کرتی ہے۔ جہاں اب ہزاروں کی تعداد میں بچے و بچیاں مزکورہ اقدام کے نتیجے میں تعلیم کی روشنی کی حصول سے محروم ہو جائیں گے تو ایسے میں ان سکولوں میں سیکنڈ شفٹ میں پڑھانے والے سینکڑوں اساتذہ بھی بے روزگار ہو جائیں گے جیساکہ اب سیکنڈ شفٹ میں پڑھانے والے اساتذہ تو مستقل ملازم نہیں، بس انکو ماہانہ 22 روپے دئیے جاتے ہیں۔ ایسا ہی فیصلہ کرتے وقت حکومت و ادارے نے اساتذہ تنظیموں کو اعتماد میں لئے بغیر ایک فیصلہ کرکے تعلیمی شعبہ کو کافی نقصان پہنچا دیا گیا ہے۔‘

Matric students across KPK participate in Goodwill and CUSIT Talent  Scholarship Test held by Peshawar Model

حکام محکمہ تعلیم کے مطابق آئی ایم یو  نے ڈی ای اوز کو رپورٹ کیا تھا کہ مزکورہ اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ میں پڑھنے والے بچوں کی تعداد 25 سے کم ہے، ایک ہی کلاس کیلئے 25 طلباء یا طالبات کی انرولمنٹ ہونا لازمی ہوتا ہے لہذا انہی کی رپورٹ پر محکمہ کو رپورٹ کیا گیا تھا۔ جہاں ان سکولوں میں سیکنڈ شفٹ میں پڑھانے والے اساتذہ کا تعلق ہے تو وہ فکس پے پر تھے، مستقل ملازم نہیں۔ 

Peshawar Public School & College - Honourable Mr. Faisal Khan Tarakai  assumed the office of Minister for Elementary & Secondary Education. |  Facebook

اسی حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی کا کہنا ہے کہ سیکنڈ شفٹ سکولوں کو محکمے کی رپورٹ پر بند کیا گیا ہے۔ بند ہونے والے سکولوں میں طلباء کی تعداد کم تھی۔ اسی طرح بند کئے جانے والے سکولوں کے بچوں کو قریبی سکولز میں ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔ بچوں کی تعلیمی سلسلہ جاری رہے گا۔ انکو ایڈجسٹ کرکے دیگر سکولوں میں معیاری تعلیم دی جا رہی ہے

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!