خیبرپختونخوا: نگراں دور حکومت میں بھارتی کیے گئے ملازمین کو فارغ کرنے کا حکم

خیبرپختونخوا: نگراں دور حکومت میں بھارتی کیے گئے ملازمین کو فارغ کرنے کا حکم

ایک ماہ کے اندر تمام ایسے ملازمین کو فارغ کیا جائے گا جنہیں نگراں دور میں بھارتی کیاگیا
خیبرپختونخوا: نگراں دور حکومت میں بھارتی کیے گئے ملازمین کو فارغ کرنے کا حکم

Webdesk

|

22 Feb 2025

 خیبر پختونخوا میں نگراں دور حکومت میں بھرتی کیے گئے تمام ملازمین کو فارغ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

ملازمین کی نوکری ختم کرنے کا سرکلر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے،حکم نامے میں تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں نگراں دور حکومت میں بھرتی کیے گئے ملازمین کو 18 جنوری سے فارغ کرنا لازمی ہے۔

 محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ میں جتنے بھی ملازمین بھرتی ہوئے ہیں انہیں 30 دنوں کے اندر اندر فارغ کر دیں اور اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر عمل کو یقینی بنایئں۔

اس سے قبل وفاقی کابینہ نے نگراں دور حکومت میں بھارتی کیے گئے ملازمین کو نکالنے کی منظوری دی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!