خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام پر جانے والے سیاحوں کیلیے بڑی خوشخبری
Webdesk
|
11 Aug 2024
خیبرپختونخوا کے ضلع بالاکوٹ جانے والے سیاحوں کو متعلقہ حکام نے بڑی خوش خبری سنادی۔
محکمہ سیاحت اور مقامی انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ کاغان کے علاقے بالاکوٹ میں مہانڈری کے مقام پر بارہ روز قبل سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے اہم رابطہ پُل کی تنصیب آج مکمل کرلی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق مہانڈری کے مقام پر پل نالہ میں بہہ جانے کے بعد وادی کاغان کا رابطہ 12 روز سے بالاکوٹ سے معطل ہے جس کی وجہ سے وادی کاغان میں سیاحت بری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔
شاہراہِ کاغان پر اہم رابطہ پُل کی تنصیب کا جام جاری ہے اور امکان ظاہرکیا جارہا ہے کہ اتوار کے روز یعنی آج اس پُل کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔
دوسری جانب محکمہ سیاحت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یکم مئی سے 31 جولائی تک تین ماہ میں سیاحوں کی بڑی تعداد کا خیبرپختونخوا کا رخ کیا۔
اس دوران 24 لاکھ 16 ہزار سے زائد سیاحوں نے وادی کاغان کا رخ کیا، ان میں 420 غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ 38 لاکھ 42 ہزار سے زائد سیاحوں نے گلیات جی کا رخ کیا۔
Comments
0 comment