خیبرپختونخوا میں گورنر راج سے متعلق وفاقی وزیر کی تصدیق

خیبرپختونخوا میں گورنر راج سے متعلق وفاقی وزیر کی تصدیق

ماضی میں پنجاب میں بھی گورنر راج لگ چکا ہے، وفاقی وزیر
خیبرپختونخوا میں گورنر راج سے متعلق وفاقی وزیر کی تصدیق

ویب ڈیسک

|

1 Dec 2025

وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں سنجیدگی کے ساتھ گورنر راج لگانے پر غور شروع کردیا ہے، جس کی تصدیق وفاقی وزیر برائے قانون نے کی ہے۔

وزیرِ مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کے امکان پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ صوبے میں دہشت گردی اور سرحدی صورتحال کے تناظر میں انتظامی کنٹرول کے لیے سخت اقدامات زیرِ غور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے کی موجودہ صورتحال سب کے سامنے ہے، وہاں ایک مؤثر انتظامی ڈھانچے کی ضرورت ہے۔ کے پی کے عوام کب تک بے یار و مددگار رہیں گے؟

بیرسٹر عقیل ملک نے وضاحت کی کہ گورنر راج صرف ہنگامی اور ناگزیر حالات میں نافذ کیا جاتا ہے، اور خیبر پختونخوا کی موجودہ صورت حال اس کی متقاضی ہے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ ماضی میں پنجاب میں بھی گورنر راج کا نفاذ ہوچکا ہے۔

دوسری جانب یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو ممکنہ طور پر تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے گورنر کے لیے پانچ ناموں پر غور ہورہا ہے، جن میں تین سیاسی شخصیات جبکہ دو سابق فوجی افسران شامل ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!