خیبرپختونخوا میں خواتین کے تحفظ اور حقوق کے لیے ورکشاپ کا انعقاد

خیبرپختونخوا میں خواتین کے تحفظ اور حقوق کے لیے ورکشاپ کا انعقاد

متاثرہ خواتین کے مسائل کے فوری حل پر یقین رکھتے ہیں جس کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے
خیبرپختونخوا میں خواتین کے تحفظ اور حقوق کے لیے ورکشاپ کا انعقاد

ویب ڈیسک

|

22 Feb 2025

پشاور: ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد نے خواتین کے تحفظ اور ان کے جائز حقوق کے حوالے سے منعقد خصوصی ورکشاپ (دہ حوا لور) کے احتتام ہونے پر شرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں متاثرہ خواتین کے تحفظ، ان کے جائز حقوق اوران کو درپیش مسائل کی فوری حل کے حوالے سے ملک سعد شہید پولیس لائن میں سی ای او خورشیدہ بانو کی مدد سے خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر پشاور میں جینڈر پروٹیکشن اینڈ پولیسنگ کے حوالے سے لیڈیز پولیس اور تھانوں اور چوکیات میں تعینات دیگر پولیس اہلکاروں کو دو روزہ ورکشاپ کے دوران خصوصی تربیت دی گئی جس میں خصوصی طور پر خواتین، بچوں اور خواجہ سراء کے تحفظ اور ان کے جائز حقوق کے لئے نئے اطلاق شدہ قوانین پر عملدرآمد کرنے اور ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے سمیت متاثرہ خواتین کیساتھ پیش آنے والے روزمرہ مسائل کو اجاگر کیا گیا اور ان مسائل کی فوری حل اور متاثرہ خواتین کے تحفظ اور ان کی بروقت داد رسی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد نے کہا کہ متاثرہ خواتین کے مسائل کے فوری حل پر یقین رکھتے ہیں جس کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی خاطر نہ صرف تھانوں میں وومن ڈیسک پر خواتین اہلکار تعینات کی گئیں ہیں بلکہ ڈی آر سی کونسلز میں بھی خواتین کو مناسب نمائندگی دی گئی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ جینڈر پروٹیکشن ورکشاپ سے پولیس اور وومن پولیس کی کارکردگی میں مزید نکھار پیدا ہوگا اور زیادہ بہتر انداز میں مظلوم خواتین، بچوں اور خواجہ سراء کی بروقت داد رسی کو ممکن بنایا جاسکے گا، انصاف کے متلاشی خواتین کو فوری قانونی مدد و معاونت اور کسی بھی گھریلو یا نجی مسائل کی صورت میں مدد فراہم کی جاسکے۔

ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد نے امید ظاہر کی کہ ورکشاپ سے نہ صرف پولیس اہلکاروں بلکہ وومن پولیس کی کارکردگی میں بھی مزید نکھار پیدا ہوگا آخر میں ورکشاپ کے احتتام ہونے پر ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد نے تربیت حاصل کرنے والے پولیس اہلکاروں اور شرکا میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے گئے جبکہ سی ای او میڈم خورشیدہ بانو نے ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد کو شیلڈ بھی پیش کی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!