خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکاروں کو سالانہ 700 روپے یونیفارم الاؤنس دینے کا اعلان

ویب ڈیسک
|
21 Mar 2025
خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) ذوالفقار حمید نے اعلان کیا ہے کہ صوبائی حکومت نے پولیس اہلکاروں کے لیے یونیفارم الاؤنس کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ہر پولیس اہلکار کو ماہانہ 700 روپے یونیفارم الاؤنس کے طور پر ادا کیے جائیں گے۔
آئی جی پولیس نے بتایا کہ پولیس دربار کے دوران اہلکاروں نے یونیفارم الاؤنس نہ ملنے کی شکایات کی تھیں، جس کے بعد صوبائی حکومت نے ان کی سفارشات پر یونیفارم الاؤنس منظور کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل سے لے کر انسپکٹر درجے تک تمام افسران کو تنخواہ کے ساتھ یونیفارم الاؤنس دیا جائے گا۔
خیبر پختونخوا حکومت نے اس سلسلے میں پولیس یونیفارم الاؤنس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ یہ اقدام پولیس فورس کے اہلکاروں کی مراعات میں اضافے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس سے اہلکاروں کو مالی مدد ملے گی اور ان کی کارکردگی میں بہتری کی توقع ہے۔
آئی جی پولیس نے کہا کہ یہ اقدام پولیس اہلکاروں کے مسائل کو حل کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت پولیس فورس کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں مزید اصلاحات پر کام جاری ہے۔
Comments
0 comment