خیبرپختونخوا پولیس نے چینی سیاحوں کو داخلے سے روک کر واپس بھیج دیا

خیبرپختونخوا پولیس نے چینی سیاحوں کو داخلے سے روک کر واپس بھیج دیا

چینی سیاحوں کو واپس بھیجنے پر پولیس نے وضاحت بھی جاری کردی
خیبرپختونخوا پولیس نے چینی سیاحوں کو داخلے سے روک کر واپس بھیج دیا

ویب ڈیسک

|

21 Aug 2024

خیبرپختونخوا میں پولیس کی جانب سے سائیکل پر آنے والے چینی سیاحوں کو روک کر صوبے سے واپس بھیجنے کی وجہ سامنے آگئی۔

گورنر خیبرپختونخوا کے سخت نوٹس اور اظہار برہمی کے بعد خیبرپختونخوا پولیس نے چینی شہریوں کو داخل ہونے سے روکنے کی وضاحت کردی اور بتایا کہ سائیکلوں پر سوار چینی سیاح این او سی (اجازت نامے) کے بغیر پشاور میں داخل ہونے کے خواہش مند تھے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ سائیکل پر آنے والے چینی سیاحوں کو خیبرآباد کے مقام پر روک کر پولیس اسکواڈ میں اسلام آباد روانہ کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق صوبے میں غیر ملکیوں کے بغیر اجازت داخلے و نقل و حرکت پر پابندی ہے اور اس کی اجازت وزارت داخلہ سے لی جاتی ہے۔

وزارت داخلہ سے اجازت کے بعد پولیس غیر ملکیوں کی نقل و حرکت پر نہ صرف نظر رکھتی ہے بلکہ انہیں بھرپور سیکیورٹی بھی فراہم کرتی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!