خیبرپختونخوا اسمبلی میں مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش

خیبر پختونخوا کے کل اخراجات 1654 ارب روپے ہوں گے،آئندہ مالی سال 2024ـ25 کا بجٹ 100 ارب سرپلس ہے ۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش

Webdesk

|

24 May 2024

پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی میں مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش کردیا گیا،خیبر پختونخوا کے بجٹ کا کل حجم 1754 ارب روپے ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے کل اخراجات 1654 ارب روپے ہوں گے،آئندہ مالی سال 2024ـ25 کا بجٹ 100 ارب سرپلس ہے ۔

بجٹ دستاویز کے مطابق صوبائی حکومت کو وفاق سے ایک ہزار 212 ارب سے زائد ملنے کا امکان ہے، جبکہ  وفاقی کابل تقسیم محاصل سے 902 ارب 50 کروڑ ملنے کی توقع ہے۔

 دہشتگرد کیخلاف جنگ کے ایک فیصد کی مد میں 108 ارب 44 کروڑ ملنے کا امکان ہے، پن بجلی خالص منافع کی مد میں 33 ارب 9 کروڑ ملیں گے۔

 پن بجلی بقایاجات کی مد میں 78 ارب 21 کروڑ ملے گے، صوبائی حکومت 93 ارب 50 کروڑ اپنے وسائل سے اکھٹے کرے گی، ٹیکسیشن کی مد میں صوبائی حکومت کا 63 ارب 18 کروڑ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

 ضم اضلاع کیلئے 259 ارب 91 کروڑ ملنے کی توقع ہے،  وفاق سے ضم اضلاع کیلئے 72 ارب 60 کروڑ ملے گے،  اضافی گرانٹ کی مد میں وفاق سے 55 ارب ملنے کی توقع ہے۔

 ضم اضلاع کیلئے 76 ارب کا ترقیاتی فنڈ وفاق سے ملنے کا امکان ہے،  بے گھر افراد کی مد میں 17 ارب وفاق سے ملنے کی توقع ہے،   صوبائی حکومت آئندہ برس تنخواہوں، پینشن اور گرانٹ کی مد میں 1 ہزار 237 ارب سے زائد خرچ کرے گی۔

 صوبائی ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 246 ارب، تحصیل ملازمین کی تنخواہوں میں 263 ارب خرچ ہونگے، صوبائی حکومت پیشن کی مد میں 162 ارب 40 کروڑ سے زائد خرچ کرے گی۔

 جاری اخراجات کی مد میں 264 ارب 70 کروڑ خرچ کئے جائیں گے، ایم ٹی آئی ہسپتالوں کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 26 ارب 97 کروڑ خرچ کئے جائیں گے۔

 ایم ٹی آئی ہسپتالوں کے اخراجات کیلئے 28 ارب 68 کروڑ خرچ ہونگے، ضم اضلاع میں تنخواہوں، پینشن اور جاری اخراجات پر 144 ارب 62 کروڑ خرچ ہونگے ۔

 صحت سہولت کارڈ کیلئے 34 ارب مختص ، صحت سہولت کارڈ میں 28 ارب بندوبستی اضلاع، 6 ارب قبائلی اضلاع کیلئے ہونگے،  10 ارب 97 کروڑ ادویات کی خریداری کیلئے مختص، 26 ارب 70 کروڑ گندم کی سبسڈی کیلئے مختص کئے جائیں گے۔

 طلبہ کو مفت کتب کی فراہمی کیلئے 9 ارب مختص کئے جائیں گے،  بی آر ٹی کی سبسڈی کیلئے 3 ارب مختص کئے جائیں ، ریلیف اقدامات کیلئے اڑھائی ارب مختص، پناہگاہوں کیلئے 90 کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!