خیبرپختونخوا میں ایڈز کے کیسز کی تعداد 7 ہزار تک پہنچ گئی

خیبرپختونخوا میں ایڈز کے کیسز کی تعداد 7 ہزار تک پہنچ گئی

ایڈز سے متاثرہ افراد کے علاج کیلیے 13 سینٹرز قائم کررہے ہیں
خیبرپختونخوا میں ایڈز کے کیسز کی تعداد 7 ہزار تک پہنچ گئی

آفتاب مہمند

|

4 Dec 2023

خیبر پختونخوا میں ایچ آئی وی ایڈز کے مرض میں مبتلا افراد کی تعداد بڑھ گئی۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبے میں ایڈز پروگرام کے مریضوں کے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔ 

اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 7 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔ جون 2022 میں 5202، رواں سال جنوری میں 5997 اور 30 نومبر 2023 کو ایچ آئی وی ایڈز میں مبتلا مریضوں کی تعداد 6966 تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں میں افغانستان اور صوبے کے کئی اضلاع کے افراد شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 107خواجہ سرا بھی ایچ آئی وی ایڈزوائرس کاشکار ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 1 ہزار 274 ایچ آئی وی مریضوں کیساتھ پشاور پہلے نمبر ہے۔

اسی طرح 874 مریضوں کیساتھ بنوں دوسرے ،مردان 314 مریضوں کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ 

چارسدہ میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد 307 اور سوات میں 300 تک پہنچ گئی۔ لکی مروت میں 285 ،دیر لوئر میں 255 جبکہ صوابی میں ایچ آئی وی رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 241 ہو گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق نوشہرہ میں 227، کوہاٹ میں 214 اور مانسہرہ میں مریضوں کی تعداد 132 ہے۔ اسی طرح کوہستان میں ایچ آئی وی مریضوں کی تعداد 8 جبکہ تورغر سے ایک کیسز رپورٹ ہوا ہے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے حکام کے مطابق رواں سال صوبے میں ایڈز کے مریضوں کے لئے مزید 6 سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ 

خیبر پختونخوا میں صوبے میں ایڈز کے مریضوں کی علاج کے لئے سینٹرز کی مجموعی تعداد 13ہو گئی ہے۔ قائم کردہ مزکورہ سینٹرز میں مریضوں کی بہتر علاج کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!