لاہور جلسہ، علی امین گنڈا پور کے خلاف پنجاب میں دہشت گردی کا مقدمہ درج

لاہور جلسہ، علی امین گنڈا پور کے خلاف پنجاب میں دہشت گردی کا مقدمہ درج

پولیس اہلکاروں کے قتل کی کوشش کی دفعہ بھی شامل
لاہور جلسہ، علی امین گنڈا پور کے خلاف پنجاب میں دہشت گردی کا مقدمہ درج

ویب ڈیسک

|

23 Sep 2024

وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مقدمہ لاہور کے تھانہ مناواں میں ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق پی ٹی آئی کے جلسہ کے روز پولیس اہلکار لاہور سیالکوٹ موٹروے پر تعینات تھے علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ایک جتھا آیا، مشتعل مسلح افراد نے ٹول پلازہ کے شیشے توڑے اور پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے حکم پر مشتعل افراد نے ٹول پلازہ کے شیشے توڑے جبکہ قطار میں لگی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، جب انہیں اہلکار روکنے پہنچے تو پھر مشتعل افراد نے گاڑیاں چڑھانے کی کوشش کی جس پر اہلکاروں نے بھاگ کر جانیں بچائیں۔

مقدمہ میں دہشت گردی اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔۔ مقدمہ میں علی امین گنڈا پور اور تین سو نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!