لاہور کی یونیورسٹی میں خودکشی کی کوشش کرنے والی لڑکی کے کیس کا ڈراپ سین

لاہور کی یونیورسٹی میں خودکشی کی کوشش کرنے والی لڑکی کے کیس کا ڈراپ سین

نجی یونیورسٹی کی طالبا نے چھت سے چھلانگ لگائی تھی
لاہور کی یونیورسٹی میں خودکشی کی کوشش کرنے والی لڑکی کے کیس کا ڈراپ سین

ویب ڈیسک

|

7 Jan 2026

لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کی جانب سے خودکشی کی کوشش کے معاملے میں پولیس نے نئی تفصیلات سامنے آنے کی تصدیق کی ہے۔ 

تفتیشی حکام کے مطابق ابتدائی شواہد اس واقعے کو ذاتی نوعیت کے تنازع، بالخصوص پسند کی شادی کے معاملے سے جوڑ رہے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے سے کچھ دیر قبل طالبہ کی ایک نوجوان سے طویل فون پر گفتگو ہوئی تھی، جس کا دورانیہ تقریباً 27 منٹ تھا۔

 مذکورہ نوجوان کو تفتیش میں شامل کر لیا گیا ہے اور اس کا تفصیلی بیان قلمبند کیے جانے کے بعد مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔

پولیس کے مطابق بظاہر معاملہ پسند کی شادی پر اختلافات سے جڑا ہوا معلوم ہوتا ہے۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ طالبہ کی حالت بہتر ہونے کے بعد اس کا بھی تفصیلی بیان لیا جائے گا تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کو واضح کیا جا سکے۔

پولیس نے بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں اور واقعے کی مکمل وجوہات جاننے کے لیے تمام متعلقہ افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!