اللہ اور بندے کا تعلق نجات کا ذریعہ ہے، خطبہ حج

اللہ اور بندے کا تعلق نجات کا ذریعہ ہے، خطبہ حج

اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے اس کی نعمتوں سے فائدہ اٹھائیں
اللہ اور بندے کا تعلق نجات کا ذریعہ ہے، خطبہ حج

Webdesk

|

26 May 2026

مکہ مکرمہ: امام مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، عبدالرحمان الحذیفی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو کسی بھی مشکل میں صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے اس کی نعمتوں  سے فائدہ اٹھائیں، جن قوموں نے ظلم کیا اور ناشکری کی ان سے نعمتیں چھین لی گئیں،توحید پر عمل درآمد ایمان کا حصہ ہے اور نبی کریم ۖ اللہ کے آخری رسول ہیں،ہمیشہ سچ بولیں اور غلط بیانی سے گریز کریں۔

حجاج کرام نماز قائم کریں، اللہ تعالی کے ذکر اور عبادات میں مصروف رہیں، ہر لمحہ مغفرت کی دعا کرتے رہیں،اللہ اور بندے کا تعلق نجات کا ذریعہ ہے، اے ایمان والو، اپنے رب کے ساتھ جڑے رہو، حج کے دوران کسی قسم کی لڑائی جھگڑے سے اجتناب کرنا چاہیے، کسی بھی ایسے عمل سے گریز کریں جس سے وحدت کونقصان پہنچے۔

مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے امام مسجد نبوی ۖ عبدالرحمن الحذیفی نے کہا کہ اے ایمان والو، اللہ سے ڈرو اور تقوی اختیار کرو، اے ایمان والو، عہد کی پاسداری کرو۔

امام مسجد نبوی ۖ عبدالرحمن الحذیفی نے کہا کہ تقوی اختیار کرنا ایمان والوں کی شان ہے، کسی کو اللہ تعالی کا شریک نہ ٹھہرایا جائے، رب کے سوا کسی غیر کی عبادت مت کرنا۔

خطبہ حج میں امام مسجد نبوی ۖ عبدالرحمن الحذیفی نے کہا کہ توحید پر عمل درآمد اہل ایمان کا خاصا ہے، ایمان والوں کے سامنے اللہ کی آیات پیش کی جائیں تو ان کے دل نرم پڑ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے آخری رسول ہیں، وہ خاتم النبیین ہیں، مسلمانوں کو ہر مصیبت میں صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، صبر کرنے والوں کیلئے اللہ تعالی نے اجر عظیم کا وعدہ کیا ہے۔

ہمیشہ سچ بولیں اور غلط بیانی سے گریز کریں، بدعت اور غیبت سے دور رہو۔امام عبدالرحمن الحذیفی نے کہا کہ حجاج کرام ہر لمحہ مغفرت کی دعا کرتے رہیں، حجاج کرام اللہ تعالی کے ذکر اور عبادات میں مصروف رہیں، نماز قائم کریں، اللہ تعالی کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہوئے ان سے فائدہ اٹھائیں۔

امام مسجد بنوی ۖ نے کہا کہ جن قوموں نے ظلم کیا اور ناشکری کی ان سے نعمتیں چھین لی گئیں، اللہ اور بندے کا تعلق نجات کا ذریعہ ہے، اے ایمان والو، اپنے رب کے ساتھ جڑے رہو، حج کے دوران کسی قسم کی لڑائی جھگڑے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

انہوںنے کہاکہ تقوی اختیار کرنے والوں کو جنت کی نوید سنائی گئی ہے، آج کے دن کثرت کے ساتھ دعائیں کی جائیں، کسی بھی ایسے عمل سے گریز کریں جس سے وحدت کو نقصان پہنچے، حجاج کرام مناسک حج بہترین انداز میں ادا کریں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!