لڑکیوں کے ایک اور اسکول میں خوفناک دھماکا

لڑکیوں کے ایک اور اسکول میں خوفناک دھماکا

جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے یہ کارروائی کی
لڑکیوں کے ایک اور اسکول میں خوفناک دھماکا

ویب ڈیسک

|

17 May 2024

خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے لڑکیوں کے اسکول کو خوفناک بم کے دھماکے سے اڑا دیا۔

جنوبی وزیرستان لوئر وانا ڈبکوٹ میں نامعلوم افراد نے ایک گرلز اسکول کو بموں سے اڑا دیا۔

زرائع کے مطابق دھماکہ واوا گرلز اسکول سرکی کوٹ کے اندر ہوا، جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے جبکہ سکول کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کرلیے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!