لطیف کھوسہ کا پیپلزپارٹی سے اعلان لاتعلقی، زرداری پر توشہ خانہ سے غیر قانونی تحائف لینے کا بھی الزام
ویب ڈیسک
|
13 Dec 2023
معروف قانون دان اور سیاسی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ میرا اب پیپلزپارٹی سے کوئی تعلق نہیں اور میں آزاد ہوں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی چیئرمین کے وکیل لطیف کھوسہ نے واضح کیا کہ میں اب پیپلز پارٹی میں نہیں آزاد ہوں، اعتزاز احسن کی پیپلز پارٹی نے جو درگت بنائی سب نے سن لی ہے اور میرے خلاف بھی پیپلز پارٹی نے ایسا رویہ رکھا۔
انہوں نے کہا کہ ویسے تو توشہ خانہ سے پیسے دے کر تحائف لیے جاتے ہیں مگر نواز شریف اور آصف زرداری نے غیر قانونی توشہ خانہ سے گاڑیاں لے رکھی ہیں، مجھے بھی ایک دور میں توشہ خانہ سے تحائف کی پیش کش کی گئی تھی۔
سپریم کورٹ کے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز برقرار رکھنے کے فیصلے پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ ملٹری کورٹ انٹرا کورٹ اپیلوں میں سرکار کا پرائیویٹ وکیل مقرر کرنا غلط ہے، اٹارنی جنرل چاروں ایڈووکیٹ جنرل موجود ہونے پر پرائیویٹ وکیل کا کوئی جواز نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ جسٹس طارق مسعود ملٹری کورٹ بابت اپنا نوٹ دے کر مائینڈ دے چکے ہیں، ملٹری کورٹ تفصیلی فیصلہ تک انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت جواز نہیں، جسٹس مسرت ہلالی کا اختلاف آئینی ہے، ملٹری کورٹ سے اختلاف 6 ججز نے کیا ہے 5 ججز حامی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملٹری کورٹ کا معاملہ اب 6 اور پانچ کا ہوچکا چھ ججز ملٹری کورٹ خلاف ہیں۔
Comments
0 comment