الیکشن کمیشن نے 40 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کردیئے

الیکشن کمیشن نے 40 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کردیئے

40 سیاسی جماعتوں کو 5 جون کو طلب کرلیا
الیکشن کمیشن نے 40  سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کردیئے

Webdesk

|

31 May 2024

اسلام آباد : عام انتخابات میں انتخابی مہم کے اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے 40 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کردئیے، 40  سیاسی جماعتوں کو 5 جون کو طلب کرلیا۔

بی این پی کے صدر اختر مینگل،پی ٹی آئی نظریاتی کے اختر اقبال ڈار طلب ،پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

اس کے علاوہ اے این پی کے صدر اسفند یار ولی،عوامی راج پارٹی کے جمشید دستی طلب ،ق لیگ کے چوہدری شجاعت،ایم ڈبلیو ایم کے راجہ ناصر عباس کو بھی طلب کرلیا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!