مذہبی جماعت کا کراچی میں دھرنے جاری رکھنے کا اعلان
ویب ڈیسک
|
29 Dec 2024
کراچی میں پارا چنار کے معاملے پر دھرنا دینے والی مذہبی جماعت نے دھرنے جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
نمائش مرکزی دھرنے میں خطاب کرتے ہوئے حسن ظفر نقوی نے کہا کہ ہمارے دھرنے جاری رہیں گے، اس حوالے سے انتظامیہ سے بات ہوئی ہے اور ہم نے ایک سڑک کو کھول دیا جبکہ ایک پر بیٹھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نمائش پر ہم 6 روز سے بیٹھے ہیں، دھرنے پرامن اور فرقہ واریت سے پاک ہیں اور ہمارے کوئی مذاکرات نہیں ہوئے جبکہ مطالبہ پارا چنار کا امکن ہے۔
انہوں نے بتایا کہ راجہ ناصر عباس کی کال پر دھرنے دیے گئے ہیں، اور اُن کے اعلان پر ہی ختم ہوں گے، سیکیورٹی اداروں کا احترام کرتے ہیں اور عوام کا احساس ہے، سندھ حکومت نے رویہ تبدیل نہ کیا تو پھر اس کا دائرہ کار اندرون سندھ تک لے جائیں گے۔
حسن ظفر نے بتایا کہ دھرنوں سے کسی کا کاروبار یا شہریوں کا کاروبار زندگی متاثر نہیں ہوا، جبکہ علما اہلسنت نے سبیلیں لگائی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں 17 مقامات پر دھرنے دیے جائینں گے۔
Comments
0 comment