مذہبی جماعت کا کراچی سے دھرنے ختم کرنے کا اعلان

مذہبی جماعت کا کراچی سے دھرنے ختم کرنے کا اعلان

بلاول بھٹو نے مظاہرین پر تشدد کی تحقیقات نہ کرائیں تو پھر اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے
مذہبی جماعت کا کراچی سے دھرنے ختم کرنے کا اعلان

Webdesk

|

1 Jan 2025

مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے کراچی میں 8 روز سے جاری دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

نمائش چورنگی پر مظاہرین سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کرم امن معاہدہ طے ہوچکا ہے، کرم میں مظاہرین ادویات اور کانوائے پہنچنے پر مظاہرے میں بیٹھیں گے جبکہ ہم کراچی میں دھرنے ختم کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مظاہرین پر سندھ پولیس نے تشدد کیا، اگر بلاول نے تحقیقات نہ کروائی تو پھر مستقبل کے لائحہ عمل کا جلد اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سے لیکر گلگت بلتستان تک دھرنے جاری تھے، عالمی دنیا میں دھرنے ہوئے، خواتین بچوں بوڑھوں نے بھی احتجاج کیا، کراچی میں امن پسند لوگوں پر گولیاں فاشسٹ وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ نے چلائیں۔

راجا ناصر عباس نے کہا کہ بلاول بھٹو اور پی پی پی کے چہرے پر کالک مل دی گئی، شبیہ حیدر زیدی سمیت کسی کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، اہل تشیع و اہل سنت میڈیا سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نیو ایئر نائٹ پر جشن کی بجائے لاشیں گرائی گئیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!