مدارس بل کے معاملے پر حکومت نے فضل الرحمان کے آگے گھٹنے ٹیک دیے

مدارس بل کے معاملے پر حکومت نے فضل الرحمان کے آگے گھٹنے ٹیک دیے

فضل الرحمان کی شرائط منظور، ایک دو روز میں نوٹی فکیشن جاری ہوگا
مدارس بل کے معاملے پر حکومت نے فضل الرحمان کے آگے گھٹنے ٹیک دیے

ویب ڈیسک

|

21 Dec 2024

حکومت اور جے یو آئی کے درمیان مدارس بل پر مذاکرات کامیاب ہوگئے جبکہ وزیراعظم نے جلد گزٹ نوٹی فکیشن جاری کرنے کا عندیہ دیا یے۔

مدارس بل کے معاملے پر فضل الرحمان نے وزیر اعظم ہاؤس میں وفد کے ہمراہ شہباز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں مدارس بل کے معاملے پر مذاکرات کامیاب ہوئے جبکہ نوٹی فکیشن جلد جاری ہونے پر اتفاق کیا گیا۔

 وزیراعظم نے وزارت قانون کو آئین اور قانون کے مطابق نوٹی فکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی۔

جے یو آئی وفد میں مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر کامران مرتضیٰ، مولانا اسعد محمود بھی ان کے ساتھ تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ اور عطا تارڑ، رانا ثناءاللہ، پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ بھی شریک ہوئے اور اٹارنی جنرل منصور عثمان بھی موجود تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!