مدارس رجسٹریشن ایکٹ کیا ہے؟ جانیے

مدارس رجسٹریشن ایکٹ کیا ہے؟ جانیے

مولانا فضل الرحمان کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے صدر مملکت نے سوسائٹیز ایکٹ کو منظور کرلیا جس کے بعد یہ قانون بن گیا
مدارس رجسٹریشن ایکٹ کیا ہے؟ جانیے

ویب ڈیسک

|

29 Dec 2024

صدر مملکت کی جانب سے سوسائٹیز ایکٹ کو منظور کرلیا گیا ہے جس کے بعد مدارس رجسٹریشن بل اب قانون بن گیا ہے۔

سوسائٹیز ایکٹ 2024کیا ہے؟

سوسائیٹیز ایکٹ 2024 کے اجرا سے پہلے تمام غیر رجسٹرڈ مدارس کو 6 ماہ میں رجسٹریشن کرانا ہوگی جبکہ 2024 کے بعد قائم ہونے والے مدارس کی رجسٹریشن ایک سال میں لازمی ہوگی۔

ایکٹ کے تحت ہر مدرسے کو اپنی تعلیمی و مالیاتی سرگرمیوں کی آڈٹ رپورٹ متعلقہ رجسٹرار کے پاس جمع کرانا ہوں گی۔ کسی نام سے کوئی ایک مین مدرسہ رجسٹرڈ ہوگا تو اس کی ہر برانچ کو الگ رجسٹریشن کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ایکٹ کے تحت مدرسہ میں عسکری و فرقہ وارانہ اور نفرت پر مبنی نصاب یا مواد پڑھانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ تقابل ادیان پڑھانے جاسکیں گے۔ 

مدارس اپنے وسائل کے مطابق مرحلہ وار عصری مضامین کا اجرا بھی کریں گے جبکہ سوسائٹیز ترمیمی ایکٹ 2024کے تحت رجسٹرڈ مدارس کو کسی اور قانون کے تحت رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!