ماہ صفر کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی

ماہ صفر کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی

صفر کے چاند کی رویت اور نئے اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کرے گی۔
ماہ صفر کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی

Webdesk

|

14 Jul 2026

کراچی: پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو)) کے ترجمان کے مطابق ماہِ صفر 1448 ہجری کا نیا چاند آج 2026 کو پاکستان معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 44 منٹ پر پیدا ہوگا۔

ترجمان کے مطابق 15 جولائی 2026 کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریبا 29 گھنٹے اور 1 منٹ ہوگی جبکہ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان تقریبا 65 منٹ کا وقفہ متوقع ہے۔

ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ فلکیاتی عوامل کی بنیاد پر 15 جولائی 2026 کی شام صفر کے چاند کی رویت کے امکانات نہایت روشن ہیں  یکم صفر 1448 ہجری بروز جمعرات، 16 جولائی 2026 متوقع ہے۔

ترجمان کے مطابق صفر کے چاند کی رویت اور نئے اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کرے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!