محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ تین روز کے لیے موسم کی پیشگوئی کر دی
گزشتہ روز شہر میں رات کا درجہ حرارت 3 ڈگری گر گیا تھا۔

Webdesk
|
9 Oct 2025
کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ تین روز کے لیے موسم کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق 3 روز کے دوران شہر میں زیادہ تر دھوپ اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 تا 34 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ سمندری ہوائیں بدستور بحال رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 25 سے 40 فیصد رہ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں اکتوبر کے مہینے کے دوران دن گرم جبکہ رات قدرے بہتر رہتی ہے، گزشتہ روز شہر میں رات کا درجہ حرارت 3 ڈگری گر گیا تھا۔
Comments
0 comment