محکمہ صحت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہنی ٹریپ کا شکار، لاکھوں روپے سے محروم

محکمہ صحت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہنی ٹریپ کا شکار، لاکھوں روپے سے محروم

ڈاکٹر فیصل کو ملتان میں عنبر نامی خاتون نے ہنی ٹریپ کیا
محکمہ صحت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہنی ٹریپ کا شکار، لاکھوں روپے سے محروم

ویب ڈیسک

|

27 Jul 2024

ملتان میں محکمہ صحت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر فیصل قیصرانی بھی ہنی ٹریپ کا شکار ہوکر 5 لاکھ روپے سے محروم ہوگئے۔

ڈاکٹر فیصل کی جانب سے پولیس کو درج کرائی گئی شکایت کے مطابق، 20 جولائی کو الفلاح مارکیٹ میں عنبر نامی خاتون نے رابطہ کیا اور پھر وہ گاڑی میں آکر بیٹھ گئی، اس کے بعد اُس نے بولڈ انداز سے بات چیت شروع کر کے شراب پلائی پھر تین ساتھیوں کے ساتھ مل کر 90 ہزار نقدی، 40 ہزار کے شیشے، ایک گھڑی لے کر چلی گئی۔

ڈاکٹر فیصل کے مطابق انہیں تین گھنٹے بعد جب ہوش آیا تو وہ حسن آباد کے علاقے میں اپنی گاڑی کی پچھلی نشست پر تھے جبکہ اُن کی قیمتی اشیا غائب تھیں جس میں شناختی کارڈ بھی شامل ہے۔

پولیس تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزمہ نے ڈاکٹر قیصرانی سے 50 لاکھ روپے مانگے تھے تاکہ ان کی نازیبا تصاویر جاری نہ ہوں۔ اس کے بعد انہوں نے 23 جولائی کو ملزمان کو 500,000 روپے بھتے کی رقم دی۔

حکام مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں جن میں پلوشہ عرف امبر، محمد آصف، مظہر عباس اور محمد سجاد شامل ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!