محرم الحرام: مفتی طارق مسعود سمیت 143 علما اور ذاکرین پر پابندی عائد

محرم الحرام: مفتی طارق مسعود سمیت 143 علما اور ذاکرین پر پابندی عائد

مذکورہ علما کرام اور ذاکرین پر دو ماہ کیلیے پابندی عائد کی گئی ہے
محرم الحرام: مفتی طارق مسعود سمیت 143 علما اور ذاکرین پر پابندی عائد

ویب ڈیسک

|

6 Jul 2024

سندھ حکومت نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے 143 علماء کرام اور ذاکرین پر دو ماہ کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔

ہفتہ کو محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی عائد کرنے والوں کو 60 روز تک سڑک، ریل یا دیگر ذرائع سے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پابندی کا شکار ہونے والے علما کو کسی بھی جلسے، مجلس میں تقریر کی اجازت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی کی صورت میں اُن کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

نوٹی فکیشن اور فہرست میں متعدد علما اور ذاکرین کے نام ہیں جن میں طارق مسعود بھی شامل ہیں۔ حکومت ہر سال محرم الحرام میں یہ پابندی امن و امان کیلیے لگاتی ہے۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے بھی دس محرم کے دوران صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ جس کے تحت 9 اور 10 محرم کو بھی شہر میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (آج) 6 جولائی کو ہوگا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!