محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

مرکزی اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی زیر صدارت کوئٹہ میں ہوگا
محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

Webdesk

|

6 Jul 2024

اسلام آباد: محرم الحرام 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی نے آج اجلاس طلب کرلیا۔

رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین مولانا عبد الخبیر کی زیر صدارت مرکزی کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں شام کو 7 بجے شروع ہوگا۔

اس کے علاوہ اسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔

زونل کمیٹیاں چاند کی رویت کے حوالے سے مرکزی کمیٹی کو آگاہ کریں گی جس کے بعد حتمی اعلان چیئرمین مولانا عبدالخبیر کریں گے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے چاند نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کیا ہے، فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے چاند کی پیدائش 6 جولائی کو ہوگی اور 7 جولائی کو یہ بائیس گھنٹے کا ہوگا جس کے بعد افق پر نمودار بھی ہوگا جسے عام انسانی آنکھ سے دیکھا جاسکتا ہے۔

آج چاند نظر نہ آنے کی صورت میں پُرسوں ذی الحجہ کے 30 دن پورے ہونے پر 8 جولائی کو یکم محرم جبکہ یوم عاشور 17 جولائی کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!