محسن نقوی اسٹیڈیم کی طرح ٹیم بھی بنادیتے، گورنر سندھ

ویب ڈیسک
|
23 Feb 2025
لندن: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی شکست پر اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کیا ہے۔
لندن سے اپنے پیغام میں کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ آئی ایم ایف کی قسط لینا آسان، ٹیم کا اگلے مرحلہ میں جانا مشکل ہوگیا، بیٹنگ لائن لڑ کھڑائی، بالر کپکپائے، یہ دیکھ کر سارہ مزہ کر کرا ہوگیاْ
انہوں نے کہا کہ چئیرمین پی سی بی نے جیسے اسٹیڈیم بنائے ویسی ٹیم بھی بناتے، بہترین صلاحیتوں کے حامل بالعموم، بلےبازوں اور جان لڑانے والے فیلڈز کی ضرورت ہے، ایک بار اعلی ترین معیار اپنا کر ٹیم بنالی تو شائقین کبھی مایوس نہیں ہوں گے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ بہت خوشی ہوتی اگر ٹیم میچ جیتتی تو ایک کروڑ روپے انعام دیتا اور جیسے ارشد ندیم کو انعامات دیے ویسے ہی بارش کرتا۔
Comments
0 comment