مخصوص نشستیں، سپریم کورٹ سے پی ٹی آئی کے حق میں بڑا فیصلہ آگیا
ویب ڈیسک
|
23 Sep 2024
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی ججوں کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔عدالت نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کے کردار پر سوالات اٹھا دیے ہیں ۔
اپنے فیصلے میں عدالت عظمیٰ کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن کا کام صاف وشفاف انتخابات کرانا ہے مگر کمیشن فروری 2024 میں یہ کردار ادا کرنے میں ناکام رہا ہے۔
مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی ججوں کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔جسٹس منصور علی شاہ نے ستر صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ لکھا ہے،عدالت نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کے کردار میں تحفظات کا اظہار کیا ہے،،عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن کا یکم مارچ کا فیصلہ آئین سے متصادم ہے،،کمیشن کے اس فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔
فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ملک میں جمہوری عمل کا ضامن اور حکومت کا چوتھا ستون ہے مگر کمیشن فروری 2024 میں اپنا یہ کردار ادا کرنے میں ناکام رہا ہے،الیکشن کمیشن کا بنیادی کام صاف شفاف انتخابات کرانا ہے،مگر الیکشن کمیشن بنیادی فریق مخالف کے طور پر کیس لڑتا رہا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ عوام کی خواہش اور جمہوریت کے لیے شفاف انتخابات ضروری ہیں، تحریک انصاف قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی حق دار ہے، الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدواروں کو نوٹیفائی کرے۔
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق اکثریتی فیصلہ اردو زبان میں بھی جاری کرنے کا کہتے ہوئے کہا کہ اردو ترجمہ کو کیس ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے اور ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کریں۔
Comments
0 comment