ملک بھر میں لاکھوں معتکفین کل سے اعتکاف میں بیٹھیں گے

Webdesk
|
20 Mar 2025
کراچی : رمضان المبارک کے آخرے عشرے میں ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی کل جمعہ کو عصر کی نماز کے بعد لاکھوں معتکفین 10 روزہ اعتکاف کی نیت سے مساجد میں اعتکاف کریں گے۔ اور شوال کا چاند نظرآتے ہیں اپنااعتکاف مکمل کرلیں گے ۔
کراچی میں جن مقامات پر اعتکاف کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، ان میں نیومیمن مسجد بولٹن مارکیٹ، جامع مسجد آرام باغ، جناح مسجد برنس روڈ، گلزار حبیب سولجربازار، فیضان مدینہ سبزی منڈی، تھانوی مسجد جیکب لائن، میمن مسجد مصلح الدین گارڈن، جامع مسجد امجدیہ عالمگیر روڈ۔
اس کے علاوہ ایکسپو سینٹر، خالقدینا ہال، رحمانیہ مسجد طارق روڈ، مسجد بیت المکرم گلشن اقبال، جامعہ مسجد بنوری ٹاون، دارالعلوم کراچی، جامعی اسلامیہ کلفٹن، مسجد ابو بکر کلفٹن، سبیل والی مسجد سلطان مسجد ڈیفنس، مدنی مسجد عزیزآباد، فاروق اعظم مسجد نارتھ ناظم آباد، طوبی مسجد ڈیفنس، جامع مسجد کنزالایمان گرومندر۔
اس کے علاوہ عالمگیر مسجد، جامع مسجد طیبہ، سفید مسجد،جامع مسجد رحمت اللہ والا ٹاون، جامع مسجد طیبہ پی ای سی ایچ ایس، رحمانیہ مسجد طارق روڈ، جامع مسجد مکرانی، جامع مسجد کھتری، کھتری مسجد، فاران مسجد سمیت دیگرمساجد میں معتکفین کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
جبکہ کئی خواتین گھروں میں اعتکاف کریں گی۔بیشتر مساجد میں رمضان المبارک شروع میں ہی معتکفین کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرلیا گیاتھا۔ کئی مساجد میں معتکفین کے لیے سحروافطار کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
معتکفین اعتکاف کے دوران شبینہ، 10 روزہ تراویح، نفافل ، عبادات خصوصتا طاق راتوں میں شب القدر کی تلاش کے لیے عبادت کریں گے جبکہ ملک کی ترقی واستحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔
Comments
0 comment