ملک کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت جواب دیا جائے گا: فیلڈ مارشل
Webdesk
|
31 Dec 2025
راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز کی جانب سے بلوچستان میں تشدد کا پروپیگنڈا جاری ہے، پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بلوچستان کے متعلق 18ویں قومی ورکشاپ کے شرکا نے ملاقات کی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اسپانسرڈ پراکیسز کی جانب سے بلوچستان میں تشدد کا پروپیگنڈا جاری ہے۔
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز صوبے کو دہشت گردی اور بے چینی سے نجات دلائیں گی۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارتی اسپانسرڈ پراکیسز بلوچستان میں ترقی میں خلل ڈال رہی ہیں، پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی بلاواسطہ اور بالواسطہ خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیں گے۔
فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج اپنے شہریوں کی جانوں کا تحفظ فراہم کرنے کا عزم کیے ہوئے ہے، بھارتی اسپانسرڈ پراکیسز کے ایسے مذموم عزائم سکیورٹی فورسز سخت کارروائیوں سے ناکام بنائیں گی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق فیلڈمارشل نے بلوچستان کی ترقی اور پاکستان کے لیے اس کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیا۔
Comments
0 comment