1 hour ago
ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب
ویب ڈیسک
|
8 Dec 2025
راولپنڈی: جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات کے اعزاز میں شاندار گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں تینوں مسلح افواج پاک فوج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف، چیف آف ائیر اسٹاف اور سینئر عسکری افسران بھی موجود تھے۔
گارڈ آف آنر کے بعد اعزازی دستے کی جانب سے مہمانِ خصوصی کو جنرل سلامی پیش کی گئی، جس کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اعزازی دستے کا باقاعدہ معائنہ بھی کیا۔
یہ تقریب فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تاریخی تعیناتی کے موقع پر منعقد کی گئی، جسے ملکی عسکری تاریخ کا اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
Comments
0 comment